راولپنڈی،ٹیکسلا پولیس کی کارروائی ،لڑکے سے زیادتی کرنیوالا اشتہاری مجرم گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2024 19:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والے اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والے اشتہاری مجرم عاطف کو گرفتار کر لیا،ملزمان عاطف اور عقیل نے اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا،ٹیکسلا پولیس نے متاثرہ لڑکے کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا،اشتہاری مجرم کا ساتھی عقیل قبل ازیں گرفتار کیا جا چکاہے۔ایس پی پوٹھوہارناصر نواز نے کہا کہ اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :