ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے

جمعرات 25 اپریل 2024 19:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کاانعقادکیا،ایس پی نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس پی پوٹھوہار نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے کہاکہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :