جہلم،منشیات فروش سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعرات 25 اپریل 2024 19:15

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ایس ایچ او منگلا کینٹ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کوگرفتارکرکے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد حفیظ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم طاہر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد حفیظ سی2کلو40گرام چرس اور ملزم طاہر محمود سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈائون جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :