ایمن آباد رورل ہیلتھ سنٹر میں پہلی بار ہرنیا کا آپریشن کیا گیا‘وزیر صحت پنجاب
وزیراعلی کی قیادت میں ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات کا اجراء چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے‘خواجہ عمران نذیر
جمعرات 25 اپریل 2024 19:20
(جاری ہے)
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی‘ ڈپٹی کمشنر طارق قریشی‘چیئر مین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل گجر اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صو بائی وزیر نے کہاکہ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ صوبہ بھر میں محکمہ صحت کے کم و بش تین ہزار ہسپتالوں‘ آر ایچ سیز کی بہتری و بحالی کے ساتھ 25 سو کے لگ بھگ بنیادی مراکز صحت کی ایک سال میں 31 مارچ 2025 تک بحال و بہتر کرنے کا پلان بنایا ہے جس کو ہرصورت کامیابی کے ساتھ مکمل کیاجائے گا اور اس منصوبے کے تحت بلڈنگ کی بحالی کے ساتھ ایچ آر اور طبی آلات کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا اور تمام درکار سہولیات کی فراہمی کو اسٹیٹ آف دی آرٹ معیار کے ساتھ یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہم 300 آر ایچ سیز کو بھی ری ویمپ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ انہیں بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ آر ایچ سی ایمن آباد میں پہلی بار ہرنیا کا آپریشن کیاگیا جس پر کمشنر‘ ڈپٹی کمشنر‘ سی ای او ہیلتھ اور محکمہ صحت کے تمام متعلقہ افسران اور ڈاکروں کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ محکمہ صحت کی بہتری اور عوام کو بنیادی سہو لیات کو ان کی دہلیز پر دستیابی کیلئے کوشاں رہیں گے۔ صوباِئی وزیر نے کہاکہ کسی بھی صورت ڈیوٹی سے غیر حاضری‘ ادویات کی عدم دستیابی اور مریضوں کی دیکھ بھال میں کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ضروری ادویات کی قلت اورعدم دستیابی میں ملوث مافیا کے خلاف پوری سختی سے ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی آرز درج ہوں گی اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں صو بائِی وزیر کہاکہ ''نگہبان رمضان پیکیج '' میں مبینہ طورپر ہونے والی بد عنوانیوں کی انکوائری کی جائے گی او اس سلسلہ میں کمشنر گوجرانوالہ جلد از جلد انکوائری رپورٹ صوبائی حکومت کو بھجوائیں تاکہ کسی بھی سطح پر بد عنوانی اور غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف ٹھوس ایکشن لیا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.