پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی‘ ملک محمد احمد خان
اخلاق احمد باجوہ کے ساتھ بہت سی حسین یادیں وابستہ ہیں، اللہ سے دعا ہے ان کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔سپیکر پنجاب اسمبلی سپیکر ملک محمد احمد خان کے صحافی دوست اقدامات پر صحافی برادری ان کی شکر گزار ہے‘صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری
جمعرات 25 اپریل 2024 19:20
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ اخلاق احمد باجوہ کے ساتھ بہت سی حسین یادیں وابستہ ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ ان کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی اخلاق احمد باجوہ کے علاج کے سلسلے میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدامات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ سپیکر ملک محمد احمد خان کے صحافی دوست اقدامات پر لاہور کی صحافی برادری ان کی شکر گزار ہے۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی حسان احمد کا کہنا تھا کہ پارلیمانی رپورٹرز کے لیے سپیکر ملک محمد احمد خان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ بعد ازاں پریس گیلری کمیٹی کے سینیئر ممبران نے صدر پریس کلب ارشد انصاری کی قیادت میں PKLI ہسپتال میں زیر علاج صدر پریس گیلری کمیٹی اخلاق احمد باجوہ کی عیادت کی۔پی کے ایل ائی میں سینیئر ڈاکٹرز نے صحافیوں کے وفد کو اخلاق احمد باجوہ کے علاج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پی کے ایل ائی کے دورے میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی حسان احمد،سینیئر صحافی خواجہ نصیر، رانا یاصف، حافظ نعیم، زوہیب کاظمی، عدیل طالب، علی کامران، منیر باجوہ، آصف اقبال، پنجاب اسمبلی کے ترجمان را ماجد علی اور گوہر مقصود شامل تھے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.