داتا دربار سلام کیلئے آنیوالا شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

کیمپ جیل کا قیدی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، لاشیں مردہ خانے منتقل

جمعرات 25 اپریل 2024 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) لاہور میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ پولیس کے مطابق داتا دربار سلام کے لیے آنے والا شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔مزنگ لٹن روڈ سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہیںہو سکی۔ کیمپ جیل کا قیدی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، 27 سالہ ناصر چوری کے مقدمے میں قید تھا جسے گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔