[بھارت میں پاکستانی لڑکی کو نیا دل لگا دیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان سے علاج کے غرض سے بھارت گئی 19 سالہ عائشہ راشن کو نیا دل لگا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا پر متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گی ہے کہ 19 سالہ عائشہ راشن کا تعلق پاکستان، کراچی سے ہے جس میں 14 سال کی عمر میں دل کی بیماری تشخیص ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چنئی کے ایم جی ایم ہیلتھ کیئر کے سرجنز عائشہ کے دل کی پیوندکاری مفت میں انجام دی u ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرز نے شہر میں مقیم میڈیکل ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا ہے جس کی بدولت یہ پیوندکاری کا مہنگا ترین آپریشن کامیاب ہو سکا۔ عائشہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا ۔ کہ وہ کامیاب آپریشن کے بعد کافی ا چھا محسوس کر رہی ہے ۔ وسری جانب عائشہ کی والدہ کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ وہ اکیلی ہی اپنی بیٹی کی پرورش کر رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ راشن کو دل کا عطیہ دینے والے شخص کا تعلق دہلی سے تھا۔