پاکستان نے امریکہ کی ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ مسترد کر دی

جمعرات 25 اپریل 2024 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ 2023 کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق رپورٹ کے مندرجات غیر منصفانہ ہیں، مندرجات غلط معلومات پر مبنی اور زمینی حقیقت سے بالکل ہٹ کر ہیں۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دو روز قبل ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ جاری کی گئی تھی۔