تمام پولیس افسران و جوان شہریوں کیساتھ دوران تلاشی و جانچ پڑتال اچھا رویہ اپنائیں،ایس ایس پی آپریشنز

جمعرات 25 اپریل 2024 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ایس ایس پی آپریشنزملک جمیل ظفر نے اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کر تے ہوئے کہاہے کہ تمام پولیس افسران و جوان شہریوں کے ساتھ دوران تلاشی و جانچ پڑتال اچھا رویہ اپنائیں،ہم نے شہریوں کو احساس تحفظ فراہم کر نا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کے لئے ویڈیوں پیغام جاری کیا،اپنے پیغام میں انہوں نے اسلام آباد پولیس کے آپریشن ڈویژن میں تعینات افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویژ ن اور ہدایات کے مطابق افسران و جوان دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں،اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر بنائیں ،اپنے دفاتر کو چھوڑ کر فیلڈ میں نکلیں اور گشت کو مزید موثر بنائیں، ہم نے شہریوں کو احساس تحفظ فراہم کرنا ہے،انہوں نے شہریوںسے گزارش کی کہ وہ وہ دوران چیکنگ پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں،چیکنگ پر تعینات اہلکار آپ کی اور شہر کی حفاظت کے لئے کھڑے ہیں،اگر کوئی پولیس اہلکار آپ کے ساتھ غیرمناسب رویہ اپناتا ہے یا رشوت طلب کرتا ہے تو فوری وٹس ایپ نمبر0330-0260022 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :