اسلام آباد،گھر یلو چوری کی وارداتو ں میں مطلو ب منظم گر وہ کے تین ارکان گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2024 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس تھا نہ کر پا پولیس نے گھر یلو چوری کی وارداتو ں میں مطلو ب منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے مسروقہ نقدی، طلا ئی زیو رات، مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آ باد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عنا صر کی سرکو بی کے لیے بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ کرپا پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے جڑ واں شہر وں میں گھر یلو چوری کی وارداتو ں میں ملو ث گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ نقدی، طلا ئی زیو رات، موبا ئل فون اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا مو ٹر سائیکل برآمد کرلیاگیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت زاہد، شعبا ن اور شہزاد کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے تھا نہ کر پا کے علا قوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک شخص یا سرگر می کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار- 15 ''یا''آئی سی ٹی ایپ''15-پر فوری اطلا ع کریں۔

متعلقہ عنوان :