نارووال،وین اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے نوجوان جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی

جمعرات 25 اپریل 2024 20:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) تلونڈی بھنڈراں کے قریب وین اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نارووال مریدکے روڑ پر تلونڈی بھنڈراں کے قریب وین اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں زین نامی نوجوان موقع پر جانبحق جبکہ دوسرا نوجوان عدیل شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال ریفر کر دیا گیا۔ دونوں نوجوانوں کا تعلق موضع ڈھلی سے بتایا جا رہا ہے ۔مقامی پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :