انسداد پولیو مہم۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں سات روزہ انسداد پولیومہم میں 865755 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے

جمعرات 25 اپریل 2024 20:25

Z پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) انسداد پولیو مہم۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں سات روزہ انسداد پولیومہم میں 865755 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی سات روزہ انسداد پولیو مہم 29 اپریل سے 05 مئی تک جاری رہے گی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاورنے ایمرجنسی ریسپانس یونٹ میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر انتظامی افسران، محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی29 اپریل سے سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے جو کہ 05 مئی تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران پشاور بھر میں 865755 بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 2916ٹیمیں پشاور کے مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں گی اور ان ٹیموں کی سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرپشاور نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :