نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت اے ایس پیزکی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تربیت مکمل

جمعرات 25 اپریل 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت ASPs نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تربیت مکمل کرلی۔ ترجمان کے مطابق50 ویں کامن کے اے ایس پیز کو سیف سٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈجدید پولیسنگ بارے تربیت دی گئی ،زیر تربیت افسران کو پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی ورکنگ بارے بتایا گیا ۔

(جاری ہے)

زیر تریبت افسران کو جنوبی ایشیاء میں پہلی بار لاہور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالاننگ کے طریقہ کار بارے بھی بتایا گیا اور100جدید ایمرجنسی پینک 15 بٹن و50 مقاماتِ پر فری وائی فائی پراجیکٹ بارے بھی بریفنگ دی گئی ۔اے ایس پیز نے 15 ایمرجنسی کالز اور ان پر پولیس ریسپانس کا عمل دیکھا ۔اس موقع پر چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر شعیب محمودنے کہا کہ نوجوان افسران جدیدٹیکنالوجی کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں جس کا فورس کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جرائم کی بیخ کنی اور مظلوم کا سہارا بننے کیلئے سروس کو عبادت سمجھنا ہوگا۔ زیرتربیت افسران کا کہنا تھا کہ روایتی پولیسنگ کا دور ختم ہوچکا اوردنیا بھر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لی جارہی ہے۔