دبئی، شارجہ کی بارشوں میں پھنسے افراد کی مدد میں پاکستانی نوجوان سب سے آگے

پاکستانی نوجوانوں نے سڑکوں پر پھنسی200سے زائد اماراتی شہریوں کو گھر پہنچایا، 80سے زائد گاڑیوں کو ریسکیو کیا

جمعرات 25 اپریل 2024 22:35

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) دبئی اور شارجہ کی شدید بارشوں میں پاکستانی نوجوان مدد کرنے میں سب سے آگے نظر آئے، 5پاکستانی نوجوانوں کے مدد کے جذبے کو خوب سراہاجارہا۔

(جاری ہے)

پاکستانی نوجوانوں نے بارش کے دوران عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کردی، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ پاکستانی نوجوانوں نے سڑکوں پر پھنسی200سے زائد اماراتی شہریوں کو گھر پہنچایا، 80سے زائد گاڑیوں کو ریسکیو کیا۔نوجوانوں نے لوگوں کو پانی اور کھانا فراہم کیا،پاکستانی نوجوانوں کے مدد کے جذبے کو خوب سراہا گیاجارہاہے۔