2023میں کے پی میں غذائی تحفظ کیلئی82ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے،ایشائی ترقیاتی بینک

جمعرات 25 اپریل 2024 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ایشائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ 2023میں پاکستان کے ساتھ 82ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے جو خیبر پختونخوا میں زرعی پیداوار اور غذائی تحفظ کے لیے تھا۔رپورٹ کے مطابق قرض میں خواتین کی زراعت میں شمولیت اور 2800خواتین کی زراعت شعبے میں تربیت شامل تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان کو کلائمٹ کے لیے 180ملین ڈالر قرض بھی فراہم کیا گیا جس سے بہاولپور اور راولپنڈی میں 1.5ملین لوگ مستفید ہوں گے۔

ایشائی ترقیاتی بینک کے مطابق بہاولپور میں گرین ہائوس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور راولپنڈی میں یومیہ 54ملین لیٹر صاف پانی کے پلانٹ کا منصوبہ ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں غذائی ضروریات کے لیے ہنگامی گرانٹ بھی دی گئی، 5 ملین ڈالرگرانٹ 54ہزار ہیکٹرپر چاول کے بیج کے لیے دی گئی۔ایشائی ترقیاتی بینک کے مطابق قرض سے ٹیکس میں بہتری لانے اور ڈیجیٹلائزیشن میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :