سرگودھا میں قتل کی دیرینہ رنجش میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 40 سالہ محنت کش کو قتل کر دیا

جمعہ 26 اپریل 2024 13:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سرگودھا میں قتل کی دیرینہ رنجش میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 40 سالہ محنت کش کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور مقدمہ قتل درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے گاؤں داخلی چاوہ 40 سالہ محنت کش محمد اکبر اپنے کھیتوں پر مویشیوں کے لئے چارہ کاٹ رہا تھا کہ قتل کی رنجش میں مسلح مخالفین رستم وغیرہ نے فائرنگ کر کے محمد اکبر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی اور مقدمہ قتل درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :