Live Updates

پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر جواب طلب

جمعہ 26 اپریل 2024 14:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سیشن عدالت نے پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس حکام سے جواب طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک نے درخواست پر سماعت کی، درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس کو وزیراعلی پنجاب کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی، عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔بعدازاں عدالت نے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور پولیس یونیفارم پہننے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس حکام سے 29اپریل کو جواب طلب کر لیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات