بہاولنگر کے نواحی علاقہ علاقہ منڈی صادق گنج میں 10 سالہ بچی کے اغواء کرکے فروخت کر دیا ہے والدین کا الزام

جمعہ 26 اپریل 2024 14:43

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) علاقہ منڈی صادق گنج میں 10 سالہ بچی کے اغواء کا معاملہ، چک طبقڑہ سے دیہاڑی دار مزدور کی کم سن بیٹی سمیرا کو اغواکرکے فروخت کر دیا گیا ہے والدین کا الزام،سیمرا نامی لڑکی 18 اپریل سے لاپتہ ہے : چک طبقڑہ سے اغوا ہونے والے کمسن بچی کی عمر ب فارم کے مطابق 10 سال ہے : چک طبقڑہ سے اغوا کار نے ہماری بچی کو ایک قریبی رشتہ دار عورت کے گھر پہنچایا جہاں سے خدشہ ہے کہ اس قریبی رشتہ دار عورت نے ہماری بچی کو اغوا کروا کے بیچ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا: پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے موتیاں نامی خاتون اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ خاندان کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں گے ، اغوا ہونے والی بچی کو جلد بازیاب کروائے گے ۔

متعلقہ عنوان :