فاٹا اور بلوچستان کے طالب علموں کے سکالر شپ کوٹہ کا معاملہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ اٹھایا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

جمعہ 26 اپریل 2024 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ فاٹا اور بلوچستان کے طالب علموں کے سکالر شپ کوٹہ کا معاملہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ساجد خان نے کہا کہ 2017ء میں حکومت نے فاٹا اور بلوچستان کا میڈیکل سمیت دیگر پیشہ وارانہ کالجز میں کوٹہ دگنا کیا۔ تاہم کچھ ادارے اس پر عمل نہیں کر رہے۔ سپیکر نے کہا کہ اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کریں تاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے اس کا جواب لیا جا سکے۔