این 55 اور این 70 کو دو رویہ بنایا جائے،زرتاج گل

جمعہ 26 اپریل 2024 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سنی اتحاد کونسل کی رکن زرتاج گل نے کہا ہے کہ این 55 اور این 70 کو دو رویہ بنایا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر زرتاج گل نے کہا کہ این 55 انڈس ہائی وے ڈیرہ غازی خان سے کشمور سے اور کشمور سے بلوچستان اور پشاور تک جاتی ہے تاہم یہ واحد موٹروے ہے جو ایک رویہ ہے۔ اس شاہراہ پر حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے اور اس کی مرمت کی بھی ضرورت ہے۔ اس موٹروے کو دو رویہ کیا جائے۔ سپیکر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے لکھ کر دیں تاکہ متعلقہ وزارت سے اس کا جواب لے سکیں۔