خوراک میں بنیادی کردار پروٹین کا ہے جس میں برائلر چکن انتہائی اہمیت رکھتا ہے،ڈاکٹر جاوید اقبال

جمعہ 26 اپریل 2024 13:50

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) انسانی زندگی کا دارومدار خوراک پر ہے، خوراک میں بنیادی کردار پروٹین کا ہے جس میں برائلر چکن انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پولٹری سپیشلسٹ و برائلر فارم کنسلٹنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اہوں نے کہاکہ برائلر چکن قوت ِمدافعت کو بڑاھاتا اور بچوں بزرگوں کی پروٹین کی ضرورت پوری کرتا ہے اور بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر ہم چکن کو اپنی خوراک کا بنیادی حصہ بنا لیں تو ہمارے لوگوں کی صحت کامعیار بہت اچھا ہو جائے۔ ڈاکٹر جاوید اقبال نے مزیدکہاکہ برائلر چکن کھانے سے ذہنی صحت بہت اچھی ہوتی ہے اور ہڈیاں مظبوط ہوتی ہیں۔بوڑھے اورعمر رسیدہ افراد میں طاقت اور توا نائی بحال ہوتی ہے اور وہ بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پیدا ہونے والا برائلر چکن عالمی معیار کے مطابق ہے اور یہ یورپ امریکہ برادر اسلامی ممالک کی طرز پر اس کی فارمنگ کی جاتی ہے اوریہ صحت کے اعتبارسے بہت بہترخوراک ہے۔