ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والوں افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی،سیکرٹری ایکسائز

جمعہ 26 اپریل 2024 13:50

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والوں افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی، تمام ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کو فیلڈ میں خود جانا ہوگا، ضلع خوشاب اور ضلع بھکر کی ریکوری کو مانیٹر کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مسعود مختار نے جمعرات کے روز محکمہ ایکسایز اینڈ ٹیکیشن سرگودھا ڈویژنل آفس کے اچانک دورے کے دوران گفتکو کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ملنے والے ریکوری ٹارگٹ ہر حال میں 100 فیصد تک پورے کرنے کیلئے ڈویژنل ڈائریکٹرز اور تمام اضلاع کے ای ٹی اوز کو واضح ہدایت جاری کر دی ہے۔ مئی میں تمام اضلاع اپنے اپنے ٹارگٹ کی 85 فیصد ریکوری کرنا لازم ہوگی ایسا نہ کرنے والے اضلاع کے افسران اور انسپکٹرز کے خلاف محکمہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ایکسایز اینڈ ٹیکیشن نے کہا کہ جن اضلاع کی ابتک ریکوری ٹارگٹ کے مطابق نہیں ہے اُنکے ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے ای ٹی اوز کی ریکوری روزانہ کی بنیادوں کو خود مانیٹر کریں۔

سیکرٹری ایکسایز نے کہاکہ صوبے بھر میں ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف جنرل ہولڈاپ کو مؤثر کیا جائے تاکہ ریکوری ٹارگٹ مکمل کیا جاسکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسایز مشتاق فریدی نے جولائی سے ابتک کی محکمانہ ریکوری بارے بتایا کہ چاروں اضلاع سے ابتک 85 کروڑ 97 لاکھ 96 ہزار 435 روپے ٹیکس وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کروائے ہیں۔ضلع سرگودھا سے 49کروڑ 25 لاکھ 20 ہزار 180 روپے،ضلع خوشاب سے 16کروڑ 61 لاکھ 71 ہزار 403 روپے،ضلع میانوالی سے 11 کروڑ 63 لاکھ 76 ہزار 996 روپے اور ضلع بھکر سے 8 کروڑ 47 لاکھ 27 ہزار 862 روپے حکومتی ریکوریاں ہوئی ہیں۔

اس موقع پر ای ٹی او راؤ کنورافتخار حسین نے اُنہیں دفتر میں وزیٹر روم کا معائنہ کروایا جس پر سیکرٹری پنجاب نے آویزاں کئے جانے والے تمام بورڈز کو اردو میں تحریر کرکے لگانے کا حکم دیا۔سیکرٹری ایکسائزمسعودمختار نے بہترین ریکوری کرنے والے انسپکٹرز ملک طارق اعوان، مہر قادر یار لک، ابوبکر کلو، لیڈی انسپکٹر آکاش مبین کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :