پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر فدا محمد کے بھائی انتقال کر گئے، آبائی شہر مردان میں سپرد خاک

جمعہ 26 اپریل 2024 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر (ہوسٹلز) فدا محمد کے چھوٹے بھائی محمد زبیر انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کو گزشتہ روز ان کے آبائی شہر مردان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ان کی وفات پر ملک بھر سے سپورٹس فیڈریشنز کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :