بلال کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث پلاسٹک فیکٹری پکڑی گئی،ترجمان

جمعہ 26 اپریل 2024 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ترجمان لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی ((لیسکو)کی جانب سے جاری ہونےوالے بیان کے مطابق ایکسیئن شالیمار کی زیر نگرانی ایس ڈی او بلال کالونی شیروز احمد نے علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران پلاسٹک فیکٹری کا میٹر مشکوک پایا گیا، میٹر کو مزید چیکنگ کے لیے ایم اینڈ ٹی لیب ارسال کیا گیا، جہاں انکشاف ہوا کہ میٹر کی باڈی کو ٹمپر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے میٹر کی رفتار میں 90فیصد کمی آئی ہے، لیسکو حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا کر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر قیادت ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری ہے۔اس حوالے سے انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث افراد قومی مجرم ہیں، بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری گا۔

متعلقہ عنوان :