ہری پور،تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں مزید کمی، تربیلا بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند ہو گئے

جمعہ 26 اپریل 2024 15:42

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں مزید کمی، تربیلا بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند ہو گئے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں۔صرف 02 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سے دو سو 80 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 30 ہزار 8 سو کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 05 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے۔ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1448.73 فٹ پر آگئی ہے،جبکہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1398 فٹ ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :