خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی صوبہ کے بڑے ہسپتالوں کی کنٹینز کے خلاف 2روزہ خصوصی مہم شروع

جمعہ 26 اپریل 2024 15:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبہ کے بڑے ہسپتالوں کی کنٹینز کے خلاف 2 روزہ خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق خصوصی مہم کے پہلے دن پشاور، مردان ،ملاکنڈ،ہزارہ،کوہاٹ،بنوں اورڈی آئی خان ڈویژنزمیں39 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتالوں سمیت دیگرسرکاری اورنجی ہسپتالوں کی کینٹینزکاتفصیلی معائنہ کیا گیا ۔

پشاورڈویژن میں 9 ،ملاکنڈ میں 10 اور ہزارہ ڈویژن میں 8 ہسپتالوں کی کینٹینز کی چیکنگ کی گئی ، پشاورسمیت صوبہ بھرسے کنٹینز میں ناقص خوراک کی فروخت پرشہریوں کی جانب سے موصول شکایات پرمہم کا آغازکیا گیا ۔ مہم کے دوران پشاوکے لیڈی ریڈنگ ہسپتال ،صفت غیورشہید میموریل ہسپتال ورسک روڈ اوررنگ روڈ پر سرکاری ونجی ہسپتالوں کی کینٹینز پراچانک چھاپے مارے گئے۔

(جاری ہے)

پشاورکے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کوکینٹین کی صفائی اورانتہائی ناقص صورتحال پرسیل کرکے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ۔اس کے علاوہ صوبہ بھرکے ہسپتالوں کی کینٹینز کی انسپکشن کے بعد بہتری کے نوٹسزجاری کیے گئے۔ اس موقع پرڈائریکٹرجنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید نےکہا کہ حفظان صحت کے اصولوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اورصوبے سے ملاوٹ کے خاتمےکاعزم کا اعادہ کیا۔