سیالکوٹ نمازِجمعہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ترجمان پولیس

جمعہ 26 اپریل 2024 15:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) نماز ِجمعہ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں مساجداور امام بار گا ہو ں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی ہدایت پرضلع بھر کی اہم مساجداور امام بارگاہوں پر پولیس کے مسلح پولیس افسران و ملازمین نے ڈیوٹی سر انجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈکے جوان اہم مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔نماز ِجمعہ میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے تمام اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔ مساجداور امام بارگاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔اس کے علاوہ تمام سیکیورٹی انتظامات کی خفیہ کیمروں کی مدد سے براہ ِراست نگرانی کی جاتی رہی۔

متعلقہ عنوان :