پشاور، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈبلیو ایس ایس پی واجبات کی وصولی کے حوالے سے اہم اجلاس

جمعہ 26 اپریل 2024 16:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیر صدارت واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے واجبات کی وصولی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں انتظامی افسران، ڈبلیو ایس ایس پی افسران، کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ افسران، ٹی ایم ایز حکام اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس پی واجبات کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی اور فیصلے کیے گئے کہ واجبات کی وصولی کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ افسران اہم کردار ادا کریں گے اور واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والوں کو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو رپورٹ کریں گے جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :