میٹرک امتحانات،2مئی تک تمام ایڈمٹ کارڈ پورٹل پر اپ لوڈ کردیں گے،سید شرف علی شاہ

امتحانی مراکز تبدیل کرنے کیلئے شدید دباؤ کا سامنا ہے لیکن امتحانی مراکز کی تبدیلی پرکسی کا دبا ؤقبول نہیں کریں گے،چیئرمین میٹرک بورڈ

جمعہ 26 اپریل 2024 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) میٹرک امتحانات کا آغاز 7 مئی سے ہورہا ہے ، طلبا کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ سیدشرف علی شاہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹرک امتحانات کا آغاز 7 مئی سے ہوگا، امتحانی مراکز تبدیل کرنے کیلئے شدید دباؤ کا سامنا ہے لیکن امتحانی مراکز کی تبدیلی پرکسی کا دبا ؤقبول نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

سیدشرف علی نے بتایا کہ 90فیصد سے زائد امتحانی مراکز کی تشکیل مکمل کرلی ، 2مئی تک تمام ایڈمٹ کارڈ پورٹل پر اپ لوڈ کردیں گے۔انہوںنے کہا کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے یونیورسٹی اینڈبورڈحکام کو اور امتحانی مراکز پر پولیس کی تعیناتی کیلئے بھی متعلقہ اداروں کو خط لکھیں گے۔یاد رہے ناظم امتحانات خالداحسان نے بتایا تھا کہ صبح کی شفٹ میں سائنس ریگولر کے پرچے ہوں گے اور دوپہر کی شفٹ میں پرائیویٹ امیدواروں کے امتحانات ہوں گے۔ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ پورٹل پر جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :