اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان خیبرپختونخوا کی نئی تنظیم کااعلان ،مولانا طاہر تنولی صدر منتخب

جمعہ 26 اپریل 2024 16:54

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ادبی و صحافتی تنظیم اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان نے خیبرپختونخوا کی نئی تنظیم کااعلان کردیا۔مولانامحمدطاہرتنولی کونئے سیشن کے لئے صدرمقرر کر دیا گیا۔اس حوالہ سے تنظیم کی مرکزی مجلس شوریٰ کااجلاس منعقد ہوا،جس میں بڑی تعداد میں اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں اسلامک رائٹرز موومنٹ کے سرپرست اعلیٰ مولانا قاضی اسرائیل گڑنگی، امیر شوریٰ مولانا عدنان ڈیروی، مولانا طاہر تنولی صدر،محمد زاہد ہزاروی جنرل سیکرٹری ہوں گے۔

اس موقع پرنومنتخب ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ ہم پرجواعتمادکیاگیاہے اس سے عہدہ برآں ہونےکے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کا مشن و منشور یہی ہے کہ ملک کے ہر نوجوان کے ہاتھ میں کتاب و قلم ہو، قلم کے ذریعے معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کا خاتمہ کرنامشن ہے۔