اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، پولیس ترجمان

جمعہ 26 اپریل 2024 16:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پولیس ترجمان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق دفعہ 144کے نفاذ پر راستوں کو بند کرنے اور معمولات زندگی میں رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔قانون سب کے لیے برابر ہے اور خلاف ورزی پر حرکت میں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :