سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر کے کام کاآغاز

جمعہ 26 اپریل 2024 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے طرزپر ماڈرن جی ٹی ایس کا قیام وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صاف ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے لہذا اس مسئلے کا حل کچرے کوبروقت علاقوں سے اٹھانے کے ساتھ ساتھ محفوظ مقام تک پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کے ماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیرسے شہریوں کوصحتمند ماحول میسر ہوگاجبکہ صفائی کے کام میں مزید بہتری اور تیزی آئے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ کراچی کی چار جی ٹی ایس، جی ٹی ایس شرافی، جی ٹی ایس امتیاز، جی ٹی ایس گٹر باغیچہ،اور جی ٹی ایس ڈنگا مور کو ماڈرن جی ٹی ایس بنایاجائے گا۔دیگر تفصیلات میں ترکیہ کی کمپنی کے ٹیم لیڈ،سالڈ ویسٹ اسپشلسٹ، مسٹر مارٹن جان ایج (Mr. Martin John Edge)نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر کے کام کے آغازکے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی، تعمیراتی کام کاآغاز اگلے ہفتے سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انہوں نے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کے آرکیٹکٹ ڈائزئن اور3D ڈیزائن کے ذریعے جی ٹی ایس کا آپریشنل ایریا، کچرے کی گاڑیوں کی آمدورفت کا راستہ، مٹیریل ریکوری فیسیلیٹیMRF کی سہولت و دیگر سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔جی ٹی ایس کو بانڈری وال کرکے محفوظ بنایا جائے گا، کچرے کی بدبوکو کنٹرول کرنے کے لئے چارکول فلٹریشن کے علاوہ آپریشن والے ایریا کو کورکیا جائے گا۔

گرین ماحول کو یقینی بنانے کے لئے اطراف میں پودے اور سبزے کے لئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی،ڈائریکٹر جی ٹی ایس غلام عباس میمن،ڈپٹی ڈائریکٹرآفتاب سومرو، سوئیپ پروجیکٹ کے مینجمنٹ اسپیشلسٹ ایاز شیخ،نجی کمپنی کے ٹیکنیکل کوآرڈینیٹرشیراز احمد، کنسلٹنٹ ڈاکٹر شہزادہ،کنسلٹنٹ شفیق الرحمن ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :