وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کا وویمن یونیورسٹی آف باغ کا دورہ

جمعہ 26 اپریل 2024 17:49

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کا وویمن یونیورسٹی آف باغ کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی پہنچنے پر ویمن یونیورسٹی باغ کے وائس چانسلر اور ان کے ٹیم نے کے آئی یو کے وائس چانسلر کا استقبال کیا۔ کے آئی یو اور وویمن یونیورسٹی باغ یونیورسٹی کنسورشیم پروگرام میں بطور شراکت دارکام کر رہے ہیں۔

شراکت داری میں انہوں نے مختلف تحقیقی، تعلیمی اور سٹوڈنٹ تبادلہ سمیت مختلف شعبہ جات پر کام کیا ہے۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ دورے کے دوران وویمن یونیورسٹی باغ کے زیر تعمیر مختلف منصوبوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے زیر تعمیر منصوبوں کے کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اپنے ماہرانہ آراء پیش کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر منصوبوں کے کام کو مقررہ وقت میں پائیہ تکمیل تک پہنچائیں اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر منصوبوں میں معذور افراد کا خاص خیال رکھا جائے اور ان کے لئے قابل رسائی راستے بھی بنائے جائیں تاکہ ان کو آنے جانے میں کوئی دشواری پیش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کے آئی یو کے نیشنل فری لانسنگ سنٹر کا پورے پاکستان میں اولین پوزیشن پر آنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فری لانسنگ سنٹر خطے میں خود روزگاری کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے نوجوانوں کو تربیت فراہم کر رہی ہے، جس میں سنٹرسے اب تک 800کے قریب طلباء فارغ التحصیل ہوچکے ہیں اور انہوں نے اب تک 260ملین روپے کمائے ہیں۔

وائس چانسلر نے کہا کہ حالیہ دنوں پنجاب آئی ٹی بورڈ کیا جانب سے کے آئی یو کے فری لانسنگ سنٹر کو پورے پاکستان کے 20سنٹروں میں سے کاکردگی کی بنیاد پر اولین پوزیشن پر قرار دیا ہے۔ وائس چانسلر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خود روزگاری کے حوالے سے وویمن یونیورسٹی باغ کو بھی بھر پور کام کرنا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو خود روزگاری کے حوالے سے شعوراور آگاہی مل سکے۔

وائس چانسلر نے وویمن یونیورسٹی کے کنٹریکٹر کو زور دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کو مقررہ تاریخ تک پائیہ تکمیل تک پہنچائے۔ وائس چانسلر نے کنٹریکٹر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وویمن یونیورسٹی باغ سمسٹر خزاں سے بی ایس نرسنگ اور بی ایس فارمیسی پروگرام شروع کرنے جارہی ہے۔ اس سلسلے میں زیر تعمیر کام کے حوالے سے ہفتہ وار اہداف تیار کریں تاکہ تعمیراتی کام بروقت مکمل ہوسکے اور سمسٹر خزاں سے بی ایس نرسنگ اور بی ایس فارمیسی پروگرام شروع کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :