ٹیکسلا پولیس نے سٹریٹ کرائم و چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا،موٹرسائیکلز،موبائل فونز اور نقدی برآمد

جمعہ 26 اپریل 2024 18:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چوری شدہ 08 موٹرسائیکلز ،موبائل فونز اور نقدی برآمدکر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، ملزمان کی شناخت یاسر محمود اور محمد حسین کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چوری شدہ 08 موٹرسائیکل،04 موبائل فونز،02 موٹریں اور نقدی37 ہزار روپے برآمد ہوئے، ملزمان موٹر سائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔