کیسکو نے برقی تنصیبات پر ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 26 اپریل 2024 18:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پرمرمت کے کام کئے جارہے ہیں۔ا س سلسلے میں 28اپریل کو (بروزاتوار)شیخ ماندہ گرڈ سٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، ایف سی، واسا، کڈنی سینٹر، داریم، بیوٹمز، نوحصار، چشمہ، ویسٹرن بائی پاس فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اسی گرڈکے گارڈن ٹائون، ادیان، جبل نور، اغبرگ، سی ٹی ایس، خروٹ آباد، ریگی، ایگریکلچر کالج، واپڈا ہسپتال فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز سریاب گرڈ سٹیشن کے سیٹلائٹ ٹائون،سرکی روڈ، جڑسا، غازی، نواب خیر بخش مری اوراے ون سٹی فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی،اسی طرح 28اپریل کے روز مرمتی کام کے باعث صحبت پوراورپنجگور گرڈ سٹیشن سے صبح7بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں پر ترقیاتی کاموں اورشفٹنگ کے سلسلے میں 28اپریل سے30اپریل تک (روزانہ)کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن سے منسلک جناح روڈ، سورج گنج بازار،جناح ٹائون، اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، عالم خان،مالک،شہبازٹائون، مارکرفیکٹری، جی او آر کالونی،ملک پلانٹ،پی اے ایف، بروری روڈ، انٹرکنیکٹراور نواں کلی فیڈروں سے صبح ساڑھے دس بجے سے سہ پہرساڑھے تین بجے بجلی بندرہے گی۔

اسی طرح سریاب گرڈ سٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس، کرانی، اے ون سٹی،واسا، ہزارہ ٹائون، جڑسا، سریاب ٹو، اولڈلیاقت بازار، اولڈو نیو جان محمد، خیر بخش مری، انڈسٹریل، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ اور سیٹلائٹ ٹائون فیڈرزنیز شیخ ماندہ گرڈ سٹیشن کے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، داریم،ادیان، کڈنی سینٹر،خروٹ آباد، دوستین، تکاتو، عمر، چشمہ، گارڈ،پی اے ایف فیڈروں سے صبح 10:30 بجے سے 3:30بجے تک بجلی بندہوگی۔

علاوہ ازیں انہی دنوں میں مری آبادگرڈ سٹیشن کے مری آباد،سیدآباد، کاسی ون، کاسی ٹو، طوغی روڈ، لیاقت بازار اورسٹی فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔دریں اثناء تربت گرڈ سٹیشن میں نصب 10/13ایم وی اے پاور ٹرانسفارمرکی جگہ 40ایم وی اے کاپاور ٹرانسفارمرنصب کیاجارہاہے ،اس سلسلے میں 29اپریل صبح8بجے سے 2مئی رات8بجے تک تربت گرڈسٹیشن کے ناصرآباد، سمی، کیڈٹ کالج، ایف سی، آبسر، سائوتھ سٹی فیڈروں سے بجلی بندرہے گی۔

اس کے علاوہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے220Kvخضدارگرڈ سٹیشن پر سالانہ ٹیسٹنگ کاکام کیاجارہاہے ،اس سلسلے میں 30اپریل سے 4مئی تک (روزانہ) صبح9بجے سے شام 5بجے تک بجلی بند رہے گی جس کے باعث اس دوران تقریباً40میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی ،جسے لوڈمینجمنٹ کے ذریعے پوراکیاجائے گاتاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔