شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی

جمعہ 26 اپریل 2024 18:55

شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں،  وزیرداخلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، شہداء پولیس کے اہلخانہ کو ہر ممکن سہولت اور آسانیاں فراہم کروں گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد پولیس سہولت مرکز دورہ کے موقع پر شہداء پولیس کے بچوں کو ترقیاں نہ دینے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک شہید کا داماد ہوں ، شہداء کے اہلخانہ کے لئے تمام تر صلاحتیں اور وسائل بروئے کار لائوں گا ۔