پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

جمعہ 26 اپریل 2024 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پنجاب یونیورسٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونے والی آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں کل دس یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔ ایونٹ میں پنجاب یونیورسٹی کے کوچز سلیمان بٹ اور علی بٹ تھے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس زبیر احمد بٹ نے ٹیم اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی۔