ویٹرنری یونیورسٹی لاہور میں ویٹرنری کا عا لمی دن انتہا ئی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا

ادارہ انسداد بے رحمی حیوا نات کے زیر اہتما فو ٹو گرا فی مقا بلے میں ویٹر نری یونیورسٹی کے فو ٹو گرا فر بشا رت علی خان کی پہلی پوزیشن

جمعہ 26 اپریل 2024 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس نے گذ شتہ روزفارورڈ سلو شن، یو ایم انٹر پرا ئزز اور جے ڈبلیو نیو ٹریشن کے باہمی اشتراک سے سٹی کیمپس لا ہور میں ویٹر نر ی کا عا لمی دن جوش و خروش کیساتھ منا یا ۔ دن کی مناسبت سے آگا ہی واک،پو سٹر مقا بلے ،مفت میڈیکل ٹریٹمنٹ کیمپ اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد جا نورو ں کے علا ج معا لجے ، ویکسینیشن، فوڈ سیفٹی و فو ڈ سیکیو رٹی اور ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑ ھانے کے حوا لے سے ویٹر نیرین کے کلیدی کردار کو اُ جا گر کر نا تھا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر فارورڈ سلو شن اینیمل ہیلتھ کمپنی ڈاکٹر عا صم محمود خان نے ویٹر نر ی کے عا لمی دن کے مو قع پر مہمان خصو صی کے فرا ئض سر انجام دئیے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عا صم محمود خان نے وا ئس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) کے ہمراہ واک کی قیادت کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، ایمرا ئٹس پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، ویٹر نری یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران، پبلک و پرا ئیو ٹ سیکٹرز سے لا ئیو سٹاک و فارما سو ٹیکل انڈسٹریوں کے نما ئند وں اورطلباو طالبات کے علا وہ ادارہ انسداد بے رحمی حیوا نات سے سٹاف کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔

آ گا ہی واک کا آ غاز وائس چانسلر آفس سے ہوا جبکہ اختتام یواس مین لان کے سامنے ہوا۔بعد ازاں یو نیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ویٹر نیرین کے کردار اور کا وشو ں کے علا وہ جا نو روں کی فلا ح ، صحت و علاج کی ضرو رت و اہمیت کے مختلف پہلوئو ں پر تفصیلی رو شنی ڈالی گئی ۔سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے وا ئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ہمارے ملک میں ویٹر نیرین کا کردار انتہا ئی قابل ستا ئش ہے جو جا نورو ں کی فلاح و ہیلتھ کے ساتھ ساتھ علا ج معا لجے، پبلک ہیلتھ اور فوڈ سیفٹی و فوڈ سیکیو رٹی کے لیئے ایک سیف گارڈ کی حیثیت سے اپنا مثا لی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اُنہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی تعلیمی و تحقیقی تر قی کے لیئے تعلیمی ادارو ں اور لا ئیو سٹاک سے متعلقہ صنعتو ں کے ساتھ روا بط و تعاون کو فرو غ دینے کی طرف خصو صی تو جہ دے رہی ہے اس کے علا وہ اپنے علم و تحقیق کو برئوے کار لا کر صنعتو ں کو در پیش مسا ئل بھی حل کررہی ہے۔ ڈاکٹر عا صم محمود خان نے اپنے خطاب میں ویٹر نیرین کی گرا ں قدر خدمات اور کلیدی کردار کو سرا ہتے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا۔

اُنہو ں نے ملک میں گوشت اور دودھ کی پیدا وار بڑ ھا نے کے لیئے لوکل مویشیوں(گا ئے ، بھینسو ں )کی جینیات پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا نیز کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کے ایکسپرٹ اپنے علم و عمل سے لا ئیو سٹاک سیکٹر اور انڈسٹری کو درپیش زو نوٹک بیما ریو ں جیسے مسا ئل کو حل کرنے میں اپناکلیدی کردار ادا کریں ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے گورنمنٹ سے لائیو سٹاک کی بہتری کے لیئے لائیو سٹاک پالیسی پر سنجید گی سے کام کرنے کا مطا لبہ کیا نیز کہا کہ طلبہ میں پیشہ وارانہ مہارتو ں کو اُ جاگر کرنے کے لیئے اکیڈیمیا و انڈسٹری روابط کو بڑ ھانے پر زور دیا۔

سیمینار کے اختتا م پر پروفیسر ڈاکٹرمحمد یونس نے ڈاکٹر عا صم کو شیلڈ پیش کی جبکہ پوسٹر مقا بلے میں جیتنے والے طلبہ کے درمیان کیش پرا ئز انعا مات بھی تقسیم کیئے۔ ویٹر نری یونیور سٹی کے سٹی کیمپس سمیت تما م کمپسز میں بھی ورلڈ ویٹر نر ی ڈے منا یا گیا۔ قبل ازیں ویٹر نری کے عالمی دن کے حوالے سے جا نوروں و مویشیو ں کے علاج معالجے کے لیئے ڈیپارٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن کے زیر اہتمام آئو ٹ ڈور ہسپتال میںویٹر نری ایڈآئو ٹ ریچ کیمپ( مفت ٹریٹمنٹ کیمپ) کا آ غاز بھی کیا گیا جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹرانیلہ ضمیر درانی نے رجسٹرار سجاد حیدر کے ہمراہ کیا۔

دریں اثنا ء ویٹر نری کے عالمی دن کے مو قع پر ادارہ انسداد بے رحمی حیوا نات پنجاب نے اینیمل ویلفیئر آگا ہی کے مو ضو ع پر فو ٹو گرا فی مقا بلے میں جیتنے والوں کے لیئے تقریب انعا مات کا انعقاد یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں کیا۔ جس میں ڈاکٹر عا صم محمود خان نے پہلی پوزیشن حا صل کرنے والے ویٹر نری یونیورسٹی کے فو ٹو گرا فر بشا رت علی خان کو سر ٹیفیکیٹس اور انعا می شیلڈ پیش کی۔