کوہلو ،عالمی یوم ملیریا کے مناسبت سے بی آر ایس پی کے زیر اہتمام سیمینار اور آگاہی واک

جمعہ 26 اپریل 2024 21:11

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) عالمی یوم ملیریا کے مناسبت سے بی آر ایس پی اور انڈس ہسپتال کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوہلو میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر شیر زمان مری ، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کوہلو حاجی تاج محمد مری ، تحصیلدار جلال مری ، کوارڈینیٹر بی آر ایس پی حبیب اللہ خان ، لاجسٹک آفیسر ڈاکٹر شافعی مری ، ڈاکٹر فدا مری ، محکمہ صحت کے ملیریا انچارج ڈاکٹر مراد خان ، پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یعقوب مری ، نیوٹریشن پروگرام کے رحیم شاہ زرکون سمیت اساتذہ ، ملیریا فوکل پرسنز اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملیریا خطرناک جان لیوا بیماری ہے عوام میں شعور و آگاہی ضروری ہے بی آر ایس پی مفت ٹیسٹ اور علاج معالجہ کررہی ہے عوام استفادہ حاصل کریں لوگوں کو آگاہی دینے میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملیریا ایک خطرناک جان لیوا مرض ہے عوام میں عدم شعور و آگاہی نہ ہونے اور ملیریا کو سنجیدگی سے نہ لینے کے باعث دنیا میں لاکھوں لوگ موت کے منہ چڑھ گئے ہیں ۔\378