حزب اللہ کا کفرشوبا پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج پر گھات لگا کرحملہ

جمعہ 26 اپریل 2024 22:06

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) لبنانی حزب اللہ نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سرحد پرواقع کفر شوبا پہاڑیوں میں رویسات العلم کے مقام پر ایک اسرائیلی فوجی قافلے کو گھات لگا کرحملے کا نشناہ بنایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ گھات لگا کر کیے گئے حملے کے نتیجے میں دو اسرائیلی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے جنگجوں نے رویسات العام سائٹ کے قریب ایک مشینی قافلے پر گائیڈڈ میزائلوں، توپ خانے اور دوسرے سے ایک مشترکہ حملہ کیا۔تنظیم نے مزید کہا کہ جب قافلہ پہنچا اسے گائیڈڈ ہتھیاروں، توپ خانے اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے دو گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ دشمن نے نقصانات کو چھپانے کے لیے دھواں چھوڑنے والے گولے داغے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان میں کفر شوبا اور مرکابہ میں لبنانی حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر بمباری کی۔ قبل ازیں حزب اللہ نے اسی علاقے میں اسرائیلی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے طیارے نے تھوڑی دیر پہلی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف دو ٹینک شکن میزائلوں کے داغے جانے کی نشاندہی کے بعد حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر بمباری کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ توپ خانے اور ٹینکوں نے جنوبی لبنان میں شیبا کے علاقے میں فائرنگ کے ذرائع کا جواب دیا۔دریں اثنا لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کی صبح سویرے ایک اسرائیلی حملے نے جنوبی لبنان کے شہر شیبا کے مضافات کو نشانہ بنایا۔اس چھاپے کے بارے میں کوئی اضافی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں جو حزب اللہ اور اسرائیل کے سرحد پار سے اہداف پر بمباری کے اعلانات کے تبادلے کے فورا بعد سامنے آیا۔