Live Updates

پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی

مریم نواز پولیس کی روپ میں جلوہ گرہے، جعلی فارم 47ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جارہے ہیں،محترمہ نے وردی پہن لی اب جاتی امرا کے ڈاکو بھی پکڑے، ڈاکٹر بیرسٹر سیف

جمعہ 26 اپریل 2024 22:15

پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی ہے مریم نواز پولیس کی روپ میں جلوہ گرہے ان خیالات کا اظہار مریم نواز کی پولیس یونیفارم پہننے پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی ہے نئی قسط میں ڈرامہ کوئین مریم نواز پولیس کی روپ میں جلوہ گرہے، جعلی فارم 47ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جارہے ہیں،محترمہ نے وردی پہن لی اب جاتی امرا کے ڈاکو بھی پکڑے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ محترمہ زندگی میں بچے کھچے ارمان اب پورے کررہی ہیں، محترمہ ڈراموں کیساتھ کچھ عملی اقدامات بھی اٹھائیں، جعلی وزیر اعلی پنجاب عوام کی خوب انٹرٹینمنٹ کررہی ہیں، ڈرامے دیکھنے سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا ہے،انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہنا خلاف قانون ہے مریم پر ایف آئی درج ہونی چاہیے، مسخرہ جب محل میں داخل ہوتا ہے تو وہ سلطان نہیں بنتا، محل سرکس بن جاتا ہے علی امین گنڈاپور کی طرح عوامی منصوبوں پر توجہ دیں، مریم نواز علی گنڈاپور کے نئے منصوبوں کے مقابلے میں صرف ڈرامے ریلیز کرتی ہے،
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات