وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں پولیو کمپین کا افتتاح کردیا

جمعہ 26 اپریل 2024 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں پولیو کمپین کا افتتاح کردیا صوبہ میں پولیو مہم دو مرحلوں میں چلائی جارہی ہے پہلا مرحلہ میں 29 اپریل سے 3 مئی تک 14 مکمل اضلاع اور 8 جزوی اضلاع میں انسداد پولیو کی مہم چلائی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں 2 مئی سے 6 مئی تک پانچ اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

دونوں مہمات کے دوران 44لاکھ 23 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے مہم کیلئے 21 ہزار پولیو ٹیمز اور 33ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں2023میں چار جبکہ امسال کوئی بھی پولیو کیس سامنے نہیں آیا پولیو کے حوالے سے مخصوص 26 اضلاع کے والدین سے خصوصی درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں: عوام کو ساتھ لیکر چلنا ہے، علما، علاقے کے معززین، سیاسی رہنماوں اور پیڈیاٹریشنز کو انسداد پولیو کا حصہ بنایا گیا ہی: ترقی یافتہ ممالک میں لوگ بچوں کو لیکر خود ویکسین سنٹر جاتے ہیں ہم آپ کے دروازے پر پولیو ٹیم سمیت آرہے ہیں آپ کے بچوں کی صحت کی خاطرپولیو کے قطرے پلائیں

متعلقہ عنوان :