Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی وومن ونگ نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ

جمعہ 26 اپریل 2024 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی وومن ونگ نے گذشتہ روزپشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت ریجنل صدر عائشہ نعیم کررہی تھی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر وفاقی حکومت ،تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرا بیگم ک فوری رہائی کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرے کے دوران مظاہرین نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ نعیم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشرا بیگم کی فوری طور پررہائی کرتے ہوئے وفاقی حکومت تمام سیاسی اسیروں کوبھی فوری رہاکرے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات