حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے : مولانا زاہد محمود قاسمی

جمعہ 26 اپریل 2024 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ 26 اپریل 1984کا دن ایک یاد گار دن ہے جس کے تحت آئینی طور پر قادیانیوں کو شعائر اسلامی استعمال کرنے سے روکا گیا ہے کوئی بھی قادیانی خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتا اپنی عبادت گاہ کو مسجد نہیں کہہ سکتے کوئی بھی ایسا عمل نہیں کرسکتے جس سے یہ تاثر ابھرے کہ وہ مسلمان ہیں تو قانونی طور پر ان پر سزا لاگو ہو گی آج کے دن جنرل محمد ضیاء الحق ؒ شہید کو اس آرڈیننس کے اجراء پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مرکزی علماء کونسل اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان ایک قرار کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائے تاکہ کوئی بھی قادیانی اسلام اور مسلمانوں کا ٹائٹل استعمال نہ کرسکے عقیدئہ ختم نبوت واضح اسلامی بیانیہ ہے عقیدئہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان اور اسلامی ریاست کی ذمہ داری اور ایمان کا تقاضا ہے آخرت میں نجات اور شفاعت رسولﷺ کا آسان ذریعہ ہے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر آئے روز بڑھتی جارہی ہے صدر محمد ضیاء الحق مرحوم کے دور اقتدار میں 26اپریل1984 میںجاری ہونے والے امتناع قادیانیت ایکٹ کے حوالے سے جمعہ کے اجتماع میں مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکابرین امت کی سربراہی میں تحریک ختم نبوت میں حصہ لینے والے قائدین کو آج کے دن خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تحریف شدہ قرآن کی اشاعت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ضرورت اس امر کی ہے کہ تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت پر موثر عمل درآمد کرایا جائے سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل پر مزید مشاورت کیلئے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ختم نبوت اسلامی ریسرچ سنٹر لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے کریں گے۔