قومی اسمبلی اجلاس،بلوچستان میں گیس کے اضافی بلز ، سرچارجز پر توجہ دلائو نوٹس پر وزارت پٹرولیم سیکرٹری کی عدم شرکت،اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار برہمی

جمعہ 26 اپریل 2024 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) قومی اسمبلی اجلاس میں بلوچستان میں گیس کے اضافی بلز اور سرچارجز پر توجہ دلاؤ نوٹس پر،وزارت پیٹرولیم کے سیکرٹری کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کابینہ اجلاس ہے تو سیکرٹری شرکت کرے جوائنٹ سیکرٹری کہاں ہے اسیپکر نے پانچ منٹ میں وزارت پیٹرولیم کے جوائنٹ سیکرٹری کو بلالیا جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں وزارت پیٹرولیم سیکرٹری کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر موجود نہیں تو جواب کون دے گا ہم نے تمام سیکرٹریز کو تحریری طور پر لکھ دیا اجلاس وقت پر شروع ہوگا سردار ایاز صادق نے کہا کہ ممبران کا کوئی قصور نہیں وہ ایوان میںکر انتظار کرتے رہیں اسییکر نے وزارت پیٹرولیم سے جواب تک توجہ دلاو نوٹس موخر کر دیا۔