صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی
جمعہ 26 اپریل 2024 23:17
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روز رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ حیات آباد میں عالمی کانفرنس برائے ہیلتھ ریسرچ 2024سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس کے شرکا میں چیئرمین آرایم آئی پروفیسر ڈاکٹرمحمدرحمان، سی ای او شفیق الرحمان، سی او او کرنل (ر) محمد طارق خان، پرنسپل آر سی ڈی ڈاکٹر غلام رسول،چیئرمین ائی سی ایچ ار ڈاکٹر نصیر احمد اور ایسوسی ایٹ ڈین آر ایم ائی ڈاکٹر اقبال واحدشامل تھے۔تین روزہ کانفرنس میں عراق، ایران، صومالیہ، قطر سمیت دیگر ممالک کے ریسرچرز بھی شرکت کررہے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے افتتاح کے موقع پر تحقیقی مقالوں سے مزئین سٹالز، سائنٹیفک کیفے، ریسرچ کارنر اور ورکشاپس کا دورہ بھی کیا اور طلبا سے گفتگو کی اور انکی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے نوجوان میڈیکل اسٹوڈنٹس کو بھی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ طبی شعبہ میں تحقیق میں اپنا نام پیدا کریں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر محمد رحمان نے اس خطے میں جدید تحقیق کو پروان چڑھانے کے لیے گراں قدر خدمات دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ برس بھی رحمان کالج آف ڈینٹسٹری نے میگا ریسرچ ایونٹس اوراسی طرز کی عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جو کہ شعبہ صحت میں تحقیق کو فروغ دینے سے متعلق رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی سنجیدہ کاوشوں کاثبوت ہے۔گورنرنے کہاکہ اس طرح کے سیمینار سے طلبا، ینگ ڈاکٹرز اپنے سینئر ڈاکٹرز کے تجربات سے مستفیدہوکرشعبہ طب میں مزید بہتر انداز سے خدمات سرانجام دے سکیں گے۔انہو ں نے کہاہمارے صوبہ کے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی کم نہیں اور جدید ریسرچ کے ذریعے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئیگا اور پروفیسر ڈاکٹرمحمدرحمان کی طرح دنیامیں اپنا نام پیدا کرسکیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ ڈاکٹرمحمدرحمان اور سی ای او ڈاکٹرشفیق الرحمان نے کانفرنس سے خطاب میں گورنرکا بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آئی سی ایچ آر اپنی نوعیت کی پہلی عالمی کانفرنس ہے جس میں صحت کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین طب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہورہے ہیں جس کا مقصد صحت کے شعبے میں جدید ریسرچ کوتقویت دینا اورنئے راستوں کو تلاش کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں 800 سے زیادہ محققین شرکت کررہے ہیں اوریہ کانفرنس تین روز تک جاری رہے گی جس میں 30 سے زیادہ ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔اس موقع پر چیئرمین رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمدرحمان نے گورنرخیبرپختونخوا کو کانفرنس میں شرکت کرنے پر خصوصی سوینئر پیش کیا اور شکریہ بھی ادا کیا۔ #مزید قومی خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
راجہ پرویزاشرف کا جیالے رزاق جھرنا کی 40 ویں برسی پر پیغام
-
بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی استعدادکار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، خواجہ سلمان رفیق
-
آئی سی سی آئی کے وفد کی نامزد گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر سے ملاقات
-
قوم کے شہیدوں کی تضحیک کرنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا،
-
خواجہ سلمان رفیق اورعمران نذیرکی زیرصدارت پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی میں اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.