بلال کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن

جمعہ 26 اپریل 2024 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) ترجمان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق ایکسیئن شالیمار کی زیر نگرانی ایس ڈی او بلال کالونی شیروز احمد نے علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا، اس دوران پلاسٹک فیکٹری کا میٹر مشکوک پایا گیا، میٹر کو مزید چیکنگ کے لیے ایم اینڈ ٹی لیب ارسال کیا گیا، جہاں انکشاف ہوا کہ میٹر کی باڈی کو ٹمپر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے میٹر کی رفتار میں 90فیصد کمی آئی ہے، لیسکو حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا کر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر قیادت ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری ہے، انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث افراد قومی مجرم ہیں، بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری گا۔

متعلقہ عنوان :