اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق

جمعہ 26 اپریل 2024 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) مدرسہ میں زیر تعلیم طالبعلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔افسوسناک واقعہ بارہ کہو کے مدرسہ ریاض الجنہ میں پش آیا جہاں 18 سالہ طالبعلم مدرسے کی چھت پر واپڈا کی تاروں کو چھونے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق واپڈا کا عملہ علاقے میں کام کررہا تھا، بجلی کی تاریں مدرسے کی چھت پر پڑی ہوئی تھیں، طالبعلم کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے طالبعلم کو مردہ قرار دے دیا۔