پشاور،سربند کی حدود مقصود آباد میں پرانی دشمنی کی بنا ء پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

جمعہ 26 اپریل 2024 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پشاور کے علاقے تھانہ سربند کی حدود مقصود آباد میں پرانی دشمنی کی بنا ء پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ سربند کی حدود مقصود آباد میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ دونوں مقتولین باپ اور بیٹا تھے۔ ملزمان نے پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کی ۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے علاقے میں کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔