مانسہرہ،دلبوڑی کے جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے بکریاں چرانے والے تین افراد جاں بحق ہو گئے

جمعہ 26 اپریل 2024 20:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) مانسہرہ کے علاقے دلبوڑی میں جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے بکریاں چرانے والے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو مانسہرہ محمد عامر کے مطابق مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے علاقے دلبوڑی میں آسمانی بجلی گرنے کی اطلاع موصول ہونے پر اوگی سٹیشن سے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس و میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی،حادثہ کے نتیجے میں 28 سالہ شفیق،10 سالہ شکیل سکنان بٹگرام اور 40 سالہ احمد سکنہ دلبوڑی جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے نعشوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال اوگی منتقل کر دیا۔ریسکیو ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ افسوسناک واقعہ جنگل میں بکریاں چرانے کے دوران پیش آیا،دلبوڑی کا علاقہ ضلع بٹگرام سے متصل ہے۔

متعلقہ عنوان :